بد قسمتی زندگی  کے ایک نئے اور بہتر مرحلے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ Bad luck can be a precursor to a new and better phase of life.

بد قسمتی زندگی  کے ایک نئے اور بہتر مرحلے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔  Bad luck can be a precursor to a new and better phase of life.

   کیا آپ کے دل میں کبھی ایسا خیال آتا ہے کہ برے واقعات آپ کے ساتھ ہی کیوں ہوتے ہیں۔ شاید جب کبھی  آپ کی نوکری ختم ہو گئی ہو، کسی دوست کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہو، یا آپ کو صحت کا مسئلہ درپیش ہو۔  جب آپ کو حالات حسب منشا معلوم نہیں ہوتے تو آپ قسمت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے گلہ کرتے ہیں  کہ ،

 

بگاڑ قسمت کا کیا بتاؤں جو ساتھ میرے لگی ہوئی ہے

کہیں کہیں سے کٹی ہوئی ہے کہیں کہیں سے مٹی ہوئی ہے

تایم، کیا آپ نے اس امکان پر غور کیا ہے کہ آپ کی بد قسمتی  میں خوش قسمتی کے امکانات بھی پوشیدہ ہو سکتے ہیں۔

اس رجحان کو “نووا ایفیکٹ” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا نام ایک فلکیاتی واقعہ کے نام پر رکھا گیا ہے جس میں ایک مرتا ہوا ستارہ  ایک شاندار روشن دھماکے سے پھٹ جاتا ہے۔  بالکل ایک مرتے ہوئے ستارے کی طرح، بعض اوقات ہماری زندگیوں کو نئے مواقعوں کے ابھرنے کے لیے بڑے اتھل پتھل سے گزرنا پڑتا ہے۔  دوسرے لفظوں میں، ہماری بدقسمتی ہماری زندگی کے ایک نئے اور بہتر مرحلے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

مثال کے طور پر، آپ کی ملازمت کا کھوجانا آپ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہو سکتا ہے، لیکن یہ حقیقت میں ایک نئے کیریئر کو آگے بڑھانے کا موقع ہوسکتا ہے جس کے بارے میں آپ زیادہ پرجوش ہیں۔  اسی طرح، کس دوستی کا ختم ہو جانا  مختصر مدت میں تکلیف دہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو ان لوگوں کے ساتھ گہرے اور زیادہ معنی خیز روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے جو آپ کی واقعی قدر کرتے ہیں۔

بلاشبہ، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ تمام برے تجربات مثبت نتائج کا باعث نہیں بنتے۔  کچھ دھچکے واقعی تباہ کن ہو سکتے ہیں،  تاہم، نئے امکانات سے مستفید ہونے کے لئے ہمیں  لچک دکھانی چاہئے اور مثبت روئیےکا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

نووا ایفیکٹ  کا تصور ایک مشہور کہانی سے اخذ کیا گیا ہے جس میں  ایرک نامی نوجوانان اپنے کتے نووا کے ساتھ شام کے وقت چہل قدمی کر رہا تھا ۔ واپسی پر اس کا کتا ایک خرگوش کا پیچھا کرتے ہوئے بھاگا اور اس کے نتیجے میں کہیں گم ہو گیا ۔

ایرک اپنے پیارے کتے کی یاد میں بہت رویا اور کتے کی جدائی کو اپنی بدقسمتی خیال کرتا رہا ۔ اس نے جگہ جگہ کتے کی گمشدگی کے پوسٹر لگا دئے جس میں اپنا پتا اور فون نمبر درج کیا کہ اگر کسی کو اس کا کتا ملے تو وہ اسے واپس پہنچا سکے ۔

ایک ہفتے بعد وینیسا نامی ایک لڑکی اس کے کتے کو اس کے پاس واپس لے آئی ۔ ایرک بہت خوش ہوا ۔  اس لڑکی سے اس کی دوستی ہو گئی ،جلد ہی دونوں نے شادی کا ارادہ کر لیا۔ ایرک اپنی خوش قسمتی پر نازاں تھا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے پیارے کتے کی گمشدگی کو بھی اپنے لئے خوش قسمتی سمجھ رہا تھا جس کے نتیجے میں اسے وینیسا جیسی دوست اور ساتھی ملی ۔

ایک روز وہ وینیسا سے ملنے جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آ گیا ۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسکے تمام ٹیسٹ کیے ،اس کا سٹی سکین بھی کیا گیا تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ سر میں کوئی اندرونی چوٹ تو نہیں آئی ۔ایرک نے اس ناگہانی حادثے کو اپنی بدقسمتی خیال کیا ۔ ایسے فیصلہ کن موڑ پر جہاں وہ ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہا تھا اس کے ساتھ یہ تکلیف دہ واقعہ پیش آیا جس میں اس کی جان بھی جا سکتی تھی ۔

سٹی سکین کی رپورٹ میں پتا چلا کہ اسے کوئی گہری چوٹ تو نہیں آئی مگر اس کے دماغ میں ایک چھوٹا  سا ٹیومر ہے۔ یہ ٹیومر ابھی بہت چھوٹا تھا اس لئے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اس کا آپریشن کر کے اس کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔اس طرح بروقت ایرک کا آپریشن ہو گیا اور اس کی صحت بحال ہو گئی ۔

ایک روزایرک نے اپنے پیارے کتے نووا کے ساتھ سیر کرتے ہوئے اس مہلک حادثے کے بارے میں سوچا جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی ۔اس نے اس حاد،ثے کو اپنی خوش قسمتی  قرار دیا ۔

زندگی میں نووا ایفیکٹ کی طاقت کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے

نئے تجربات کے لیے ذہن کو کھلا رکھیں ۔جب حالات آپ کی منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہوں تو بہت سے لوگ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پسند نہیں کرتے ، تاہم نئی چیزوں کو آزمانے سے آپ کوایسے  چھپے ہوئے جذبوں اور مواقع کو دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس پر آپ نےکبھی غور نہیں کیا ہوگا۔

ہر دھچکے میں سبق تلاش کریں۔  کیا غلط ہوا اس پر غور کرنے کے بجائے، اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ اس تجربے سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔  اس سے آپ کوآگے بڑھنے اور مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نووا ایفیکٹ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے تاریک ترین لمحات بھی مواقع اور ترقی کے بیج چھپے ہو سکتے ہیں ۔ اپنی ناکامیوں سے سیکھ کر، اور مثبت رویہ اپنا کر ہم اپنی بد قسمتی کو اچھی قسمت میں بدل سکتے ہیں اور پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ پر اعتماد بن کر ابھر سکتےہیں۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )