کیا پاکستان 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن پائے گا؟ Will Pakistan become the world’s sixth largest economy by 2075?
امریکی سرمایہ کاری بنک گولڈ مین ساکس نے معاشی مستقبل کی پیشین گوئی کی ہے۔
گولڈ مین ساکس دنیا کا دوسرا بڑا انوسٹمنٹ بنک ہے ۔ یہ بنک مجموعی عوامل کا جائزہ لے کر اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ آئندہ دنیا میں زیادہ سرمایہ کاری کس ملک میں کی جائے گی ۔یہ ایک بہت ہی اہم انوسٹمنٹ بنک ہے اور اس کی پشین گوئی اپنے اندر وزن رکھتی ہے ۔
اس کا کہنا ہے کہ اگرموزوں پالیسیاں بنائی گئیں اور مضبوط ادارے قائم ہو گئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہو گا ۔ گولڈ مین ساکس کے مطابق دنیا کی دیگر بڑی معیشتیں چین ، بھارت ،امریکہ انڈونیشیا اور نائجیریا ہوں گی ۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے ۔اس بنک کا کہنا ہے کہ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 7.12 کھرب ڈالر ہو جائے گی ۔
اس پشین گوئی نے پاکستانیوں کو خوش تو ضرور کر دیا ہے مگر وہ حیران بھی ہیں کہ آخر یہ سب ہو گا کیسے ؟ ابھی تک تو ہم نے پاکستان میں ایسی ترقی کے لئے کبھی کوئی روڈ میپ بنتے نہیں دیکھا ۔ ایسا ممکن ہونا ایک مشکل امر ہے جب تک کی ہم دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں نہ بنائیں، چھ ماہ کے بجائے 25 سے 30 سال تک کے لئے پالیسیاں نہ بنائیں ۔ دنیا کے ترقی یافتہ ملک برسوں آگے کی تیاری کرتے ہیں تب کہیں جا کر مثبت نتائج حاصل ہو پاتے ہیں ۔ مگر اس خبر کو ایک مثبت اشارے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی ہمارے ملک میں وہ پوٹینشل ضرور موجود ہے کہ اگر ہم اپنی سمت درست کر لیں اور آنے والے وقت کے لئے منصوبہ بندی پہلے سے کریں اور اس پر من و عن عمل درآمد بھی کریں تو پاکستان کو ایک مضبوط معیشت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
:یہ بھی پڑھیئے
جب کوئی ملک ڈیفالٹ کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ What happens when a country defaults?