لائف سپورٹ ہٹانے سے چند گھنٹے قبل خاتون کوما سے جاگ اٹھی۔

لائف سپورٹ ہٹانے سے چند گھنٹے قبل خاتون کوما سے جاگ اٹھی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک عجیب واقع رونما ہوا ۔ ایک 69 سالہ خاتون جو کویڈ کے باعث  تقریبا ساٹھ دن سے کوما میں تھی اس روز اس طویل بے ہوشی سے جاگ اٹھی جب ڈاکٹروں کے ناامیدی کا اظہار کرنے پر اس کے خاندان نے لائف سپورٹ ہٹانے کا پروگرام بنایا۔

اس واقع کو بہت سے اخبارات نے رپورٹ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ  خاتون ستمبر میں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں ویکسین نہیں لگ سکی تھی مزید یہ کہ وہ صحت کے مسائل سے دوچار تھیں اور ذیابیطس کی مریضہ تھیں۔

وائرس نے ان کے پھیپھڑوں کو بری طرح متاثر کیا اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک کوما میں رہیں۔ زیادہ تر ڈاکٹروں کی یہ رائے تھی کہ اب شاید وہ لائف سپورٹ کے بغیر زندہ نہ رہ سکے اس لئے ان کی مشینیں اتار دینی چاہئے۔

آخر کار ان کی فیملی نے فیصلہ کیا کہ لائف سپورٹ کی مشینیں اتروا دی جائے۔ جس دن لائف سپورٹ مشین اتاری جانی تھیں گھر والوں نے ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کردی۔ ان کا بیٹا ان کی قبر کے لیے  کتبہ خرید رہا تھا کہ  اسے ہاسپٹل سے فون موصول ہوا کہ اس کی والدہ کوما سے جاگ اٹھی ہیں  ۔

ان کے بیٹے کے لئے یہ ایک ناقابلِ یقین خبر تھی۔ تمام خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خاتون نے بتایا کہ کوما کی بے ہوشی کے دوران سنی جانے والی آوازوں کی یادیں ان کے ذہن میں محفوظ ہیں مگر وہ صرف ان کا جواب نہیں دے سکتی تھی

سی این این کے مطابق خاتون ابھی بھی تشویش ناک حالت میں ہے مگر وہ کسی آرگن فیلئر کا شکار نہیں ہوئی۔ دراصل ان کی صحت کی جانب واپسی میڈیکل سائنس کا ایک معجزہ ہے جس کی کوئی قابل فہم توجیح پیش کرنا ایک مشکل امر ہے ۔

خاتون اب خود سے سانس لینے کے قابل ہیں اور فزیو تھیراپی کے بعد اپنے بازوؤں کو حرکت دینے کے قابل بھی ہو چکی ہے ۔

وہ پوری طرح ٹھیک ہونے کے بعد کویڈ کی ویکسین لگوانا چاہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ ایک مذہبی خاتون ہیں اور ان کی بہت سی دوست اور ملنے والے مذہبی اور دعاؤں کی طاقت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ۔

دنیا اس طرح کے حیران کن واقعات سے بھری ہوئی ہے ۔ پریشانیوں سے بچنے کے لیے خود کو اور اپنے پیاروں کو خدا کے سپرد کئے رکھنا ہی ایک بہترین حل ہے ۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )