اپنے پیاروں کا ساتھ زندگی میں رنگ بھرتا پے – Color life with your loved ones
جنگلی چوہوں کے ایک گروہ نے سخت سردی سے بچنے کے لئے ایک دوسرے کے قُرب کا سہارا لیا اور ایک دوسرے کے نزدیک بیٹھ گئے ۔ اس طرح وہ ٹھنڈ سے تو بچ گئے مگر اپنے جسم پر موجود کانٹوں کی وجہ سے وہ سب ہی زخمی ہو گئے ۔ اس تکلیف سے بچنے کیلئے لئے اُنہوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیا مگر اس طرح وہ ٹھنڈ سے مرنے لگے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے سے دور رہ کر ٹھنڈ سے مرنے سے بہتر ہے کہ قریب رہ کر ہلکے زخموں کو برداشت کر لیا جائے ۔
وہ لوگ جو بے عیب رشتوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اکثر تنہا رہ جاتے ہیں ۔ رشتوں سے ملنے والی محبت کی حرارت اور تحفظ کی خاطر ان کانٹوں کو برداشت کر لینا چاہیےجو اُن کے قُرب سے جُڑے ہوں ۔
بہترین تعلق وہیں بنتا ہے جہاں ایک دوسرے کی خامیوں کو برداشت کرتے ہوئے خوبیوں کو سراہا جائے ۔ یخ بستہ تنہائی سے کہیں بہتر ہے کہ اپنوں سے ملنے والے ہلکے پُھلکے زخموں کو ہنس کر برداشت کر لیں ۔