کچھ لوگ تنہا رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟ Why do some people like to be alone?

کچھ لوگ تنہا رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟   Why do some people like to be alone?

انسانی روئے کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں بے انتہا تنوع دکھائی دیتا ہے ۔ کچھ لوگ سماجی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ تنہائی میں سکون اور اطمینان پاتے ہیں۔ تنہائی پسند یا اینٹی سوشل ہونے کے پیچھبےبھی کئی نفسیاتی جذباتی اور سماجی محرکات ہوتے ہیں۔ یہ سمجھنے کے لئے کہ کیوں کچھ لوگ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں ، اندرون بین اور بیرون بین ہو نے کے درمیان فرق کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے ۔ 

اندرون بین لوگ تنہائی کے لمحات میں خود کو توانا محسوس کرتے ہیں جبکہ دوسروں کے درمیان عدم تحفظ کا احساس ان پر غلبہ پا لیتا ہے ۔ جبکہ کچھ لوگ دوسروں سے بات چیت کر کے خود کو تازہ دم اور توانا محسوس کرتے ہیں۔ انسانی رویوں کا یہ اختلاف اس بات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ کیوں کچھ لوگ تنہا رہنا پسند کرتے ہیں ۔

 کچھ لوگوں کے لئے تنہائی اپنی ذات کی عکاسی اور ذاتی ترقی کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ایسے لوگ تنہائی میں اپنے خیالات،جذبات اور تجربات کی گہرائیوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں جس سے ان میں خود آگاہی پیدا ہوتی ہے ،انہیں اپنی قدار اور اہداف کی واضح تفہیم حاصل ہوتی ہے ۔ اس طرح خود شناسی کا یہ سفر بہترفیصلہ سازی ،تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے اور خود اعتمادی میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔

تنہائی غیر محدود سوچ کے عمل کے لیے ایک کینوس فراہم کرتی ہے اور خیالات کو آزادانہ طور پر بہنے دیتی ہے، جس کے نتیجے میں اختراعی حل اور منفرد فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں کے لیے تنہائی روحانی ترقی اور خود شناسی کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔  خواہ مراقبہ، دعا، یا غور و فکر کے ذریعے، تنہا رہنا افراد کو اپنی اندرونی روحانیت سے آشنا ہونے ، مادی دائرے سے باہر زندگی میں معنی اور مقصد تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔  یہ روحانی سفر اپنے آپ اور کائنات کے بارے میں گہری تفہیم کا باعث بن سکتا ہے، سکون اور روشن خیالی کا احساس فراہم کرتا ہے۔

ہماری تیز رفتار  اور ہائپر کنیکٹڈ دنیا میں اکثر لوگ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے باعث توجہ کے انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ تنہائی پسند لوگ ان حد سے زیادہ محرکات سے محفوظ رہتے ہیں۔ پرسکون ماحول انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جذباتی مضبوطی انہیں اندرونی طور پر مطمئن رکھتی ہے ,جذباتی پختگی انہیں زندگی کے چیلنجوں کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ایسے لوگ جذباتی طور پر اتنے مضبوط ہو جاتے ہیں کہ دوسروں کی توثیق یا حمایت حاصل کرنے کے بجائے اپنی اندرونی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

تنہائی پسند لوگ نسبتا زیادہ آزاد اور خودمختار رہ کر زندگی گزارتے ہیں ، انہیں دوسروں کے ساتھ سمجھوتہ یا ہم آہنگی کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی وہ اپنے نظام الاوقات، ترجیحات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں ۔

ایسے لوگوں کو کم سماجی اضطراب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ بہت سے لوگوں سے سرسری تعلق پیدا کرنے کے بجائے چند لوگوں سے گہرا اور بامعنی تعلق پیدا کر سکتے ہیں اس لئے ایسے لوگ اپنے تعلق داروں کے لئے زیادہ مخلص ثابت ہوتے ہیں ۔

تنہائی کو ترجیح دینے کی وجوہات اتنی ہی منفرد ہیں جتنی کہ اس کو قبول کرنے والے افراد ۔ اس ترجیح کو سمجھنے اور اسے قبول کرنے والوں کی رائے کا احترام کرنا چاہئے ، نہ کہ انہیں ہر وقت اینٹی سوشل ہونے کا طعنہ دیا جائے ۔

ہمارے معاشرے میں اسے عموما ایک برائی سمجھا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے افراد انسانی فطرت کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں 

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )