بچوں کوہر وقت خوش کرنے کی کوشش کرنا ایک غیر صحتمندانہ ہدف ہے Trying to please children all the time is an unhealthy goal

بچوں کوہر وقت خوش کرنے کی کوشش کرنا ایک غیر صحتمندانہ ہدف ہے Trying to please children all the time is an unhealthy goal

بطور والدین ہم اپنے بچوں کو ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں  اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔ ان کی سالگرہ پر ان کا پسندیدہ تحفہ خرید کر دینا ، ان کی پسندیدہ آئس کریم کھلانے کے لئے لے کر جانا یا دوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے باہر جانے کی اجازت دینا اسی مقصد کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے ۔

تاہم آپ کو شاید یہ بات عجیب لگے مگر موجودہ تحقیق کے مطابق بچوں کی خوشی کا بہت زیادہ خیال رکھنا ایک غیر صحتمند رویہ ہے ۔ بچے جب اپنے گھر کی دنیا سے باہر قدم رکھتے ہیں تو انہیں مختلف قسم کے جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بعض باتوں پر انہیں مایوسی محسوس ہوتی ہے ،کبھی وہ خوف محسوس کرتے ہیں تو کبھی اداس بھی ہوتے ہیں ۔ گھر سے باہر کی دنیا میں پیش آنے والے یہ تمام عوامل ماں باپ کے کنٹرول سے یکسر پرے ہوتے ہیں جہاں وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے ۔

ایک حالیہ تحقیق میں مختلف لوگوں کی جذباتی کیفیات کا مطالعہ کیا گیا ، جس میں یہ واضح ہوا کہ جو بچے شروع سے ہی مختلف قسم کے جذبات کا سامنا کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان کی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے ، وہ ڈپریشن کا کم شکار ہوتے ہیں ، جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور وہ لوگوں کا سامنا زیادہ بہتر انداز میں کر سکتے ہیں ۔

بطور والدین یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کہ ہم اپنےبچوں کو نئے احساسات آزمانے دیں اور ان کے فوائد اور نقصانات کا تجربہ کرنے دیں ۔ بچے جب کسی اونچی جگہ پر قدم رکھتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ وہ خوف محسوس کریں تاکہ وہ سیکھ سکیں کہ اگر انہوں نے اپنا پاؤں صحیح جگہ پر نہیں رکھا تو وہ گر سکتے ہیں ۔ پارک میں کھیل کے دوران اونچی جگہ پر چڑھنے سے وہ خوف کے صحت مند احساس سے روشناس ہو سکتے ہیں ۔

ایک مرتبہ اگر وہ کسی امتحان میں ناکام ہو جائیں تو انہیں بتائیں کہ یہ ناکامی آیندہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک محرک کے طور پر کام آ سکتی ہے اور جب وہ ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد کامیاب ہوتے ہیں تو اور بھی زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیئے ماں باپ اولادکے لئے کتنا بھی اچھا سوچیں زندگی میں اپنی عقل ہی کام آتی ہے

اپنے بچوں کو مختلف طرح کے جذبات کا سامنا کرنے کا موقع دے کر آپ انہیں سکھاتے ہیں کہ کس طرح مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے ، مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے اور کس طرح ترقی کی منازل طے کرنی ہیں ۔ خوشی یقینا بہت اہم ہے مگر حقیقی خوشی کا تجربہ وہ تب ہی کر سکیں گے جب وہ خود ایسے مواقعوں کو تلاش کر سکیں ۔

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )