جہاں شیطان کے تمام ہتھیار بیکار ہو جائیں وہاں یہ ہمیشہ کام کرتے ہیں Where all of Satan’s weapons are useless, they always work.

جہاں شیطان کے تمام ہتھیار بیکار ہو جائیں وہاں یہ ہمیشہ کام کرتے ہیں Where all of Satan’s weapons are useless, they always work.
اپنی خامیوں کو زیادہ اور خوبیوں کو ہیچ قرار دینے سے غصہ ، ناراضگی ، اضطراب اور حسد کے جذبات پیدا ہوتے ہیں

شیطان نے اپنے  فطنوں کا ایک بڑا حصہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیااور اخبار میں اشتہار دے دیا۔

اگلے روز اس کی ورک شاپ پر بے شمار گاہک آۓ اور وہ تمام دن اپنے گاہکوں کے ساتھ مصروف رہا ۔ اس کے پاس فروخت کے لیے کچھ حیرت انگیز چیزیں تھیں۔ ایسے پتھر تھے جن سے نیک آدمی ٹھوکر کھا سکتے تھے , ایسے آیٸنے تھے جو کسی شخص کو اس کی اہمیت بڑھا کر دکھاتے تھے اور دوسروں کی اہمیت گھٹا دیتے تھے ۔ لوگوں کی کمر پر گھونپنے کے لٸے مڑے ہوۓ خنجر تھے۔

قیمت کی فکر نہ کرو  ! شیطان نے پکار کر کہا ٗ جو چاہو لے جاٶ اور جب رقم ہو اداٸیگی کر دینا ۔

ایک گاہک نےایک کونے میں پڑیے ہوۓ کچھ استعمال شدہ پرانے آلات دیکھے جو کہ دیکھنے میں تو کچھ خاص نہیں لگتے تھے مگر بہت مہنگے تھے ۔ متجسس گاہک نے قیمت کے اس فرق کی وجہ پوچھی ۔

شیطان نے ہنستے ہوۓ جواب دیا , یہ دونوں میرے سب  سے زیادہ کارآمد ہتھیار ہیں اور  میں ان کا سب سے زیادہ استعمال کرتا ہوں ۔ میں نہیں چاہتا کہ یہ زیادہ قابل توجہ ہوں کیونکہ اگر ان کی اہمیت لوگوں پر آشکار ہو گٸ تو وہ اس کے خلاف بچاٶ کے لٸے خود کو تیار کر لیں گے۔ یہ دونوں ہتھیار منہ مانگی قیمت دے کر خریدنے کے قابل ہیں ۔ ان میں سےایک ہتھیار شک اور روسرا احساس کمتری ہے ۔

جہاں شیطان کے تمام ہتھیار بےکار ہو جاٸیں وہاں یہ ہمیشہ کام کرتے ہیں

احساس کمتری پیچیدہ عقاٸد کا مجموعہ ہے جو ہم اپنے بارے میں رکھتے ہءں ۔ ہم دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے آپ کو کم اہمیت دیتے ہیں لا شعوری طور پر ہم اپنا موازنہ دوسروں سے کرتے رہتے ہیں  ۔ اس عمل کے دوران ہم حسدٗ دوسروں سے کم تر یا بر تر محسوس کر سکتے ہیں ۔ یہ احساس ہمارے تعلقات اور ہماری کار کردگی کو متا ثر کرتا ہے یہ اکثر لاشعور میں بیٹھے ہوۓ عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ احساس کمتری کوٸی مرض نہیں بلکہ یہ زندگی میں معمول کی جدوجہد اور ترقی کے لٸے ایک محرک ہے ۔ یہ اس وقت ایک مرض کی صورت اختیار کرتا ہےجب نا اہلی کا احساس فرد کو مغلوب کر دیتا ہے اور اسے مفید سرگرمی کی طرف راغب ہونے سے روک دیتا ہے جس سے افسردگی پیدا ہوتی ہے اور انسان ترقی کرنے کا اہل نہیں رہتا ۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )