اپنے مقاصد کا جائزہ لیں – کامیابی کے حصول کیلئے اپنے اندر تڑپ اور جوش کو کِس طرح زندہ رکھنا ہے.

اپنے مقاصد کا جائزہ لیں –  کامیابی کے حصول کیلئے اپنے اندر تڑپ اور جوش کو کِس طرح زندہ رکھنا ہے.

 

ایک مرتبہ ایک نوجوان نے سقراط سے پوُچھا کہ کامیابی  حاصل کرنے کا راز کیا ہے ؟

سقراط نے خاموشی سے اُس شخص کی بات سُنی اور جواب جاننے کے لیے اگلے روز صبح دریا کے قریب آنے کو کہا ۔

اگلے روز وہ جوان دریا کے قریب  سُقراط سے ملا تو اُس نے اُسے اپنے ساتھ دریا کی جانب چلنے کو کہا  ۔ چلتے چلتے وہ دونوں گہرے پانی میں اُتر گئے ۔ اچانک سقراط نے نوجوان کی  گردن پکڑ کر اُسے پانی میں ڈُبکی دے دی ۔ نوجوان نے پانی سے سر نکالنے کے لئے بہت زور لگایا مگر سُقراط نے مضبوطی سے اُس کی گردن کو دبا کر اُسے پانی کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا یہاں تک کہ سانس رُکنے کے باعث نوجوان نیلا پڑ گیا تب سُقراط نے اُسے پانی سے باہر نکالا ۔

نوجوان نے گہری سانس لی اور ہانپنے لگا تب سقراط  نے اُس سے دریافت کیا کہ جب تمہارا سر پانی کے اندر تھا تو تُمہیں سب سے زیادہ کِس چیز کی  خواہش تھی ؟

نوجوان نے جواب دیا “ہوا کی “سُقراط نے کہا “یہی کامیابی کا راز ہے. جب تمہیں کامیابی کی ایسی خواہش ہو جیسی تمہیں پانی کے اندر ہوا کی تھی تب تُم اُسے پا لو گے ۔

بہت سے لوگ زندگی میں صرف اِس لیے ناکام ھو جاتے ہیں کیونکہ اُن کے مقاصد کا تعین دوسرے لوگ کرتے ہیں ۔ ایسا نہ ہو نے دیں ۔ اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین خود کریں اگر آپ کے طے شدہ مقاصد آپ کے اندر کامیابی کے لئے تڑپ پیدا نہیں کرتے تو یقیناً آپ نے اپنے لیے درُست مقاصد کا تعین نہیں کیا ۔

درست مقاصد کا تعین کریں ، پھر اپنی توجہ اِس مقصد پر مرکوز رکھیں تو یقیناً آپ اپنے راستے کی رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے چلے جائیں گے۔

توجہ اور خواہش منزل کو قریب لے آتے ہیں ۔ اپنے مقاصد  سے متعلق ہر تفصیل کو ذہن میں لائیں اپنے تمام حواس کو اپنے مطلوبہ مقصد کو محسوس کرنے کے لئے استعمال کریں اِس طرح آپ کی خواہش اور توجہ میں اضافہ ہو گا ۔ اپنے دماغ کی آنکھ سے مقصد کو دیکھیں اور محسوس کریں ۔ مقصد کی تکمیل کے ہر موقعے پر نظر رکھیں ۔

انسانی دماغ ایک حیرت انگیز مشین ہے جو اُن تمام مسائل کے لیے جو ہم اپنی توجہ کے مرکز میں رکھتے ہیں لاشعور کی مدد سے حل نکال لیتا ہے مگر یاد رکھنا چاہیئے کہ ہمارا دماغ ایک وقت میں صرف ایک خیال پر ہی توجہ دے سکتا ہے لہذا اپنے دماغ کو فضول باتوں میں اُلجھانے کے بجائے اِس بات پر توجہ دیں کہ کامیابی کے حصول کیلئے اپنے اندر تڑپ اور جوش کو کِس طرح زندہ رکھنا ہے ۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )