روزمرہ صحت کو قائم رکھنے کے لئے کتنا پانی پینا ضروری ہے؟ How much water is necessary to drink daily to maintain health?

روزمرہ صحت کو قائم رکھنے کے لئے کتنا پانی پینا ضروری ہے؟ How much water is necessary to drink daily to maintain health?

انسانی جسم تقریبا 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے ۔  عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ایک انسان کو ہائیڈریٹ رہنے کے لئے 8 گلاس پانی روزانہ پینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگرچہ اس کے پیچھے کوئی خاص سائینسی اصول کام نہیں کر رہا صرف ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہے۔ روزمرہ  صحت کو قائم رکھنے کے لئے مناسب مقدار میں پانی پینا اشد ضروری ہے ۔ 

ماہرین کے مطابق پسینے ،سانس،پیشاب اور پاخانے کے ذریعے، پانی مسلسل جسم سے خارج ہوتا رہتا ہے ۔ روزمرہ کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے اس کمی کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن اگر آپ پانی اس مقدار میں نہیں لے رہے جس مقدار میں وہ جسم سے خارج ہو رہا ہے تو آپ پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ گرم موسم میں ، سخت ورزش کے دوران ، اونچائی پر اور بوڑھے لوگوں میں جن میں پیاس کا احساس کم ہو جاتا ہے ، پانی کی کمی کو جلد پورا کرنا ازحد ضروری ہوتا ہے ۔

یوں تو ہائیڈریٹ رہنے سے روزمرہ صحت کو قائم رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن اس کے چند ایک نمایاں فوائد درج ذیل ہیں ۔

جسمانی رطوبتوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے 

ہمارا جسم تقریبا 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے ہماری جسمانی رطوبتیں ، نظام ہضم،خون کی گردش، لعاب کی تشکیل اور جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

ہمارے دماغ میں موجود پیچویٹری گلینڈ ہمارے گردوں سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کی کتنا پانی پیشاب کی صورت میں خارج کرنا ہے اور کتنا رکھنا ہے ۔ جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو دماغ پیاس کے احساس کو متحرک کرتا ہے ۔اس اشارے کو سمجھنا چاہئے اور فورا پانی کی ضرورت کو پورا کرنا چاہیے ۔

پانی پٹھوں کو توانائی بخشنے میں مدد کرتا ہے

ہمارے جسم کے وہ خلئے جو اپنے سیال اور الیکٹرولائٹس کے توازن کو برقرار نہیں رکھ پاتے وہ سکڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں پٹھوں میں تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے ، وہ صحیح طرح کام نہیں کر سکتے اس طرح  انسان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔

جلد کو خوبصورت رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔

ڈی ہائیڈریشن سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں جنھیں ہائیڈریشن سے بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ایک مرتبہ جب جسم کی پانی کی ضرورت پوری ہو حاتی ہے تو گردے اضافی پانی کو جسم سے خارج کر دیتے ہیں ۔ جسم میں نمی کو لاک کرنے کے لئے موسچرائزر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

گردوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے 

جسم میں موجود پانی کی مدد سے زہریلا مواد خلیوں کے اندر اور باہر سفر کرتا ہے ۔ یعنی جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کا کام پانی کی مدد سے ہی ممکن یو پاتا ہے ۔ اگر آپ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے تو گردے میں پتھری ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں خاص طور پر گرم علاقوں کے لوگوں  کے لئے ۔

پانی آنتوں کے معمول کے افعال کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے 

مناسب ہائیڈریشن کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتی ہےاور قبض سے بچاتی ہے ۔ فائبر اور پانی کا امتزاج آنتوں میں جھاڑو کی طرح کام کرتا ہے پانی فائبر   کو آگے دھکیلتا ہے اور فائبر کے ذریعے آنتوں کی صفائی ہوجاتی ہے۔ہائیڈریٹ رہنے کے لئے سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں

پانی کی کمی سے کس طرح بچا جائے

ہر ناشتے اور کھانے کے ساتھ مشروب ضرور پئیں۔

ایسے مشروب پئیں جن کا ذائقہ آپ کو پسند ہو ،اس طرح آپ زیادہ پانی پی سکتے ہیں ۔ پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں کھائیں ۔ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔ ہمارے جسم کی پانی کی ضرورت کا 20 فیصد سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہوتا ہے ۔

گھر سے بابرجاتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے ہمراہ رکھیں ۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )