سرد موسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچائیں Protect your skin from dryness in cold weather

سرد موسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچائیں  Protect your skin from dryness in cold weather

سردیوں میں، باہر کی ٹھنڈی ہوا اور گھر کے اندر کی خشک، گرم ہوا آپ کی جلد سے نمی چھین سکتی ہے، جس سے جلد پر خشکی دکھائی دینے لگتی ہےاور بعض اوقات جلد فلیکی یا خارش زدہ بھی ہو جاتی ہے۔

جلد کی دیکھ بھال کا ایک مناسب معمول  سرد ہواؤں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے۔

کلینزنگ

جلد کی صفائی کے لئے ایسے ہائیڈریٹنگ کلینزر کا انتخاب کریں جو جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے ۔ ایسے آئل بیسڈ کلینزر کا استعمال کریں جو جلد کو خشک ہونے سے بچائے ۔

ایکسفولیئشن: ۔

جلد پر موجود ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے کے لیے ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کسی اچھی کمپنی کا ایک جینٹل ایکسفولیئٹر استعمال کریں۔ اس سے موئسچرائزر کو جلد میں بہتر طور پر جذب ہونے میں مدد ملے گی ۔

تیز اثر رکھنے والے ایکسفولیئٹر کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات کے باعث حساس ہو جانے والی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

:یہ بھی پڑھیئے

روزمرہ صحت کو قائم رکھنے کے لئے کتنا پانی پینا ضروری ہے؟ How much water is necessary to drink daily to maintain health?

 

ہائیڈریشن: ۔

ہائیلورونک ایسڈ، گلیسرین، شیا بٹر، یا سیرامائڈز جیسے اجزاء پر مشتمل ایک بھرپور موئسچرائزر تلاش کریں۔ یہ جلد میں نمی کی سطح بلند کرنے اور سردی کے خلاف حفاظتی تہہ پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ رات کے اوقات میں کریم کی موٹی تہہ لگائیں اور دن کے وقت استعمال کے لیے ہلکے لوشن کا استعمال کریں۔

 

سیرم اور فیشل آئل

ہائیڈریٹنگ سیرم یا فیشل آئل کے استعمال کو اپنے معمول میں شامل کریں۔ ہائیلورونک ایسڈ سیرم،آرگن آئل یا روزہپ آئل سردیوں کے موسم میں جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

سن اسکرین

جی ہاں، سردیوں میں بھی! سن اسکرین لگائیں، خاص طور پر اگر آپ بہت زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں۔ برف پر پڑنے والی سورج کی شعاعیں یو وی ریز کے اثر کو بڑھا دیتی ہیں جس سے جلد کے متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔

ہونٹوں کی جلد کو پھٹنے سےبچائیں

اپنے ہونٹوں کی جلد کو پھٹنے سے پرSPFبچانے کے لیے دن کے وقت   مشتمل لپ بام اور رات کے وقت کوئی اچھی، ہائیڈریٹنگ بام استعمال کریں۔

 

نیم گرم پانی کا استعمال

سردیوں میں جلد کی خشکی کی ایک وجہ تیز گرم پانی کا استعمال بھی ہے ۔ تیز گرم پانی کے استعمال سے جلد کی قدرتی چکنائی زائل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد مزید خشک ہو جاتی ہے ۔

سردیوں میں نہانے یا منہ دھونے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہئے ۔ یہ جلد کو خشکی اور الرجی سے بچاتا ہے ۔

ہیومیڈیفائر

ہوا میں نمی شامل کرنے کے لیے گھر کے اندر ہیومیڈیفائر استعمال کریں۔ اس سے آپ کی جلد کو انڈور ہیٹنگ کی وجہ سے خشک ہونے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یاد رکھیں، ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ ایسی مصنوعات تلاش کریں جو آپ کی جلد کی قسم کے لیے بہترین کام کریں۔ اور کافی پانی پی کر ہائیڈریٹ رہنا بھی پورے موسم سرما میں صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )