مصروف نظام الاوقات میں صحت بخش کھانے کا حصول کس طرح ممکن ہے How is it possible to get healthy food in a busy schedule?

مصروف نظام الاوقات میں صحت بخش کھانے کا حصول کس طرح ممکن ہے  How is it possible to get healthy food in a busy schedule?

 

جدید دور میں زندگی کی ہلچل کے.  دوران،غذائیت سے بھرپورکھانے کی فراہمی اکثر ہماری ترجیحات میں کہیں پیچھے رھ جاتی ہے ۔ تاہم، چند اسٹریٹجک تبدیلیوں اورحاضر دماغی سے کام لے کر ہم انتہائی مصروف نظام الاوقات میں بھی اپنے لئے صحت بخش کھانے کا انتظام کر سکتے ہیں خاص طور پر نوکری پیشہ خواتین جن کے ذمہ نوکری کے ساتھ ساتھ کھانا بنانے کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے ان کے لئے یہاں کچھ آئیڈیاز اور تجاویز ہیں

ہفتے بھر کی منصوبہ بندی کریں۔

 ہفتے کے آخر میں آنے والے ہفتے کے دوران جو کچھ پکانا ہے اس کی تیاری کر لیں مثلا سبزیاں کاٹ کر فریزر میں رکھ لیں ۔ گوشت کو گلا کر یا میرینیٹ کر کے رکھ لیں۔

مینیو بنائیں

ہفتے بھر کا مینو پہلے سے بنا کر رکھیں تاکہ ہر روز یہ سوچنے میں وقت نہ ضائع کرنا پڑے کہ آج کیا پکائیں۔ اس مقصد کے لئے ہمیشہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب کریں اور پھر اس پر سختی سے قائم رہیں۔

اسمارٹ اسنیکنگ

صحت بخش میواجات جیسے بادام پستہ کاجو یا مختلف بیج یا پھل وغیرہ چھوٹے چھوٹے کنٹینرز میں ڈال کر پہلے سے ہی رکھ لیا کریں تاکہ گھر سے جاتے وقت بآسانی اٹھا کر بیگ میں ڈالے جا سکیں۔

کم برتنوں کا استعمال

ایسے کھانے بنائیں جن میں کم سے کم برتن استعمال ہوں یا جن کو بنانے کے بعد برتن آسانی سے دھل جائیں مثلا سوپ بنانا، سبزیاں سٹر فرائی کرنا یا پین پر شیٹ لگا کر بیک کرنا یا اوون میں بنانا وغیرہ ۔

اسٹریٹجک شاپنگ

گروسری کی فہرست بنائیں جس میں غیر ضروری اشیاء کو نظرانداز کر کے ضروری اور صحت بخش اشیاء کو شامل کریں۔

آن لائن شاپنگ یا ڈیلیوری سروسز کا استعمال کریں تاکہ وقت کی بچت ہو ۔

متوازن خوراک کو اہمیت دیں

خود کو ہائیڈریٹ رکھیں دن بھر میں کافی پانی پئیں اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں والی چائے بھی آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

زیادہ کھانے کےبجائے غذائی اجزاء کی متوازن مقدار کو یقینی بنائیں۔

ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

ایسی ککنگ ایپس استعمال کریں جو آپ کی ترجیحات کے مطابق جلدبن جانے والے کھانوں کی ترکیبیں پیش کرتی ہیں۔

کھانے کی منصوبہ بندی کرنے والی ایپس ڈاؤنلوڈ کریں، یہ نہ صرف ترکیبیں پیش کرتی ہیں بلکہ آپ کی منتخب کردہ ترکیبوں کی بنیاد پر خریداری کی فہرستیں بھی تیار کرتی ہیں، اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ صرف وہی خریدیں جس کی آپ کو ضرورت ہے تاکہ کھانے کے ضیاع اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے۔

کمیونٹی سپورٹ اور وسائل

صحت بخش کھانے یا کھانے کی تیاری کے بارے میں مختلف ٹپس فراہم کرنے والے آن لائن فورمز یا گروپوں میں شامل ہوں ۔ ہم خیال لوگوں سے نہ صرف آپ کو حوصلہ افزائی ملتی ہے بلکہ نئے خیالات اور تجاویز بھی ملتی ہیں۔

مندرجہ بالا حکمت عملیوں کو اپنے معمولات میں شامل کر کے آپ اپنے مصروف شیڈول کے درمیان بھی صحت بخش غذا کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں مگر اس کے لئے شعوری کوشش اور مستقل مزاجی شرط ہے ۔

 

 

 

 

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )