کیا آپ ماحولیاتی صحت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں؟ Are you participating in maintaining environmental health?

کیا آپ ماحولیاتی صحت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں؟ Are you participating in maintaining environmental health?

 ہمارا ماحول،جسمانی، کیمیائی، حیاتیاتی، اور  ماحولیاتی اجزاء کا پیچیدہ نیٹ ورک ہے جوہمارے ارد گرد کی قدرتی دنیا کو تشکیل دیتا ہے۔ہمارا ماحول ہماری صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ماحول کی ہوا، پانی اور مٹی کتنی صاف اور غیر آلودہ ہے۔ دوسری طرف، لوگ اپنی پیشہ ورانہ، صنعتی اور تفریحی سرگرمیوں میں ماحول کے ساتھ جس طرح برتاؤ کرتے ہیں اس سے یہ طے کرنے میں مدد ملتی ہے کہ یہ کتنا صاف اور محفوظ ہوگا۔ مختصر یہ کہ ماحول انسان کی صحت کو متاثر کرتا ہے اور انسان ماحول کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ ماحول اور انسان کے تعامل سے پیدا ہونے والے تمام مسائل ماحولیاتی صحت کی چھتری کے نیچے آتےہیں۔

حکومتوں، کمپنیوں اور افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی صحت کی حفاظت کریں اور اسے فروغ دیں۔ 1970 میں قائم کی گئی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی جیسی سرکاری ایجنسیاں صنعتی آلودگی کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کرتی ہیں ۔ اس ایجنسی  کا مشن عوامی صحت اور قدرتی ماحول کے معیار کی حفاظت کرنا ہے۔ کلین ایئر ایکٹ جیسی قانون سازی ، جو 1970 میں امریکی کانگریس نے منظور کی تھی، کا مقصد گھروں، اسکولوں اور کام کی جگہوں میں گردش کرنے والی ہوا کے لیے پاکیزگی کے معیارکو طے کرکے ہوا کے معیار کی حفاظت کرنا ہے۔ حکومت سے باہر گروپس، جیسے کہ ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن، ماحول کو لاحق خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں  اور ان پر قابو پانے کے لیے بھی کام کرتے ہیں جو پودوں اور جانوروں کی خوراک، پانی اور گھروں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ہر شخص کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں ماحول کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کس طرح اپنا کردار ادا کرنا ہے چاہے لوگ اپنے کمرے میں ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہوں، دفتر میں کام کر رہے ہوں، ریستوراں میں کھانا کھا رہے ہوں، ساحل سمندر پر تیراکی کر رہے ہوں، پارک میں سائیکل چلا رہے ہوں یا کلاس روم میں بیٹھے ہوں، انہیں اپنے اردگرد کے ماحول کی حالت سے آگاہ ہونا چاہیے۔ ماحولیاتی صحت سے مراد ہے کہ ایک محفوظ، صاف ستھرا ماحول ہو جس میں ہر کوئی اپنا فعال اور بامقصد کردار ادا کر سکے۔

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (1)
  • comment-avatar
    Sana 10 months

    Obviously this is vice versa,it is our duty to protect our environment.

  • Disqus (0 )