البرٹ آٸن سٹاٸن کا اپنی بیٹی کے نام خط ۔ محبت عالمگیر قوت ہے Letter from Albert Einstein to his daughter. Love is the universal force

البرٹ آٸن سٹاٸن کا اپنی بیٹی کے نام خط ۔ محبت عالمگیر قوت ہے  Letter from Albert Einstein to his daughter.  Love is the universal force

مشہور ساٸنسدان البرٹ آٸن سٹاٸن کی بیٹی لیزرل نے ١٩٨٠ کی دہاٸی میں ہیبریو یونیورسٹی کو اپنے والد کے لکھے خطوط ان احکامات کے ساتھ عطیہ کیے کی ان کےمندرجات ان کی وفات کےبعد دو دہاٸیوں تک شاٸع نہیں کیےجاٸیں گے ۔

ان خطوط میں سے ایک خط کامتن درج ذیل ہے ۔

 

جب میں نےنظریہ اضافت پیش کیا تو بہت کم لوگوں نے اسے سمجھا اور جو تصور آج میں انسانوں تک پہنچانے کے لیے ظاہر کر رہا ہوں اس سےبھی کٸی لوگ اپنے تعصب کی وجہ سے انکار کریں گے اور کٸی لوگوں میں غلط فہمیاں بھی جنم لیں گی ۔

میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کی ان خطوط کی حفاظت کرنا سالوں ، دہاٸیوں یا جب تک کہ معاشرہ اتناترقی یافتہ نہ ہو جاۓ کہ جو کچھ میں ذیل میں بیان کروں گا اسے قبول کر سکے ۔

دنیا میں ایک ایسی قوت ہے جس کی کوٸی رسمی وضاحت ساٸنس ابھی تک نہیں کر سکی ۔ یہ ایک ایسی قوت ہےجس نے تمام انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ ان پر حکومت کرتی ہے ۔ یہ کاٸنات میں پیدا ہونے والے ایسے تمام رحجانات کے پیچھے بھی کارفرما ہے جو شاٸد ابھی دریافت بھی نہیں ہوۓ ۔

یہ آفاقی قوت محبت ہے ۔ جب ساٸنسدان کاٸنات کے وجود کے لیے ایک متفقہ نظریہ کی تلاش کر رہے تھے تو وہ اس سب سے طاقت ورنادیدہ قوت کوبھول گیے ۔

محبت روشنی ہے ، جو ان لوگوں کو روشن کرتی ہے جو اسے دوسروں کو دیتے اور ان سے وصول کرتے ہیں ۔ محبت کشش ثقل ہے کیونکہ یہ لوگوں کوایک دوسرے کی طرف کھینچتی ہے ۔

محبت طاقت ہے ، جو ہماری بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے اور انسانیت کو اندھی خودغرضی سےبچاتی ہے ۔ محبت اپناآپ ظاہر کرتی ہے ۔

یہ ایسی قوت ہے جو ہمارے ارد گرد کی دنیا کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ زندگی کو معنی دیتی ہے ۔ یہ دنیا کو بدلنے والی وہ قوت ہے جسے ہم نےبہت دیر تک نظر انداز کیا ، شاٸد اس لیے کہ ہم محبت سے ڈرتے ہیں کیونکہ یہ کاٸنات کی واحد توانائی ہے جسے ہم نے اپنی مرضی سےچلانا نہیں سیکھا ۔

محبت کو ظاہر کرنے کے لیے میں نے اپنی سب سے مشہورمساوات میں ایک سادہ سی ترمیم کی ۔

اگر ہم یہ مان لیں کہ محبت دنیا کے زخم بھرنے والی وہ طاقت ہے جو روشنی کی رفتار سے بڑھتی ہے تو ہم اس نتیجے پرپہنچتے ہیں کہ محبت دنیا کی سب سےبڑی قوت ہے کیونکہ اس کی کوٸی حد نہیں۔

 

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں زندہ رہیں  ، اگر ہم اپنی زندگی کوبامقصد بنانا چاہتے ہیں ، اگر ہم دنیا کو اور اس میں رہنے والے ہر ذی روح کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ صرف اور صرف محبت کی طاقت سےہی ممکن ہے۔

شاٸد ہم ابھی تک محبت کابم تیار کرنےمیں کامیاب نہیں ہوۓ ، ایک ایساطاقت وربم جو اس سیارے کوتباہ کرنے والی نفرت ، خود غرضی اور لالچ کو مکمل طور پرتباہ کر دے ۔

تاہم ہر شخص اپنے اندر محبت کا ایک چھوٹا مگر طاقتور جنریٹر رکھتا ہے جس کی توانائی اپنے اخراج کی منتظر ہے ۔

پیاری لیزرل ! جب ہم اس عالمگیر تواناٸی کو دینا اور وصول کرنا سیکھیں گے تو اس بات کی تصدیق ہوجاۓ گی کہ محبت سب کچھ فتح کر سکتی ہے، یہ ہر چیز سےبالا تر ہے۔ یہ ہماری زندگی کی ڈارک انرجی ہے۔

میرا دل ہمیشہ تمہارے لیے دھڑکتا رہا ہے ۔ مجھے افسوس ہےکہ میں اپنے ان جذبات کا اظہار نہیں کر سکا اور شاٸد اب معافی مانگنے کے لیےبھی بہت دیر ہوچکی ہے مگر اب جبکہ ہم جانتے ہیں کہ وقت ہماری زندگی کا ایک زاویہ یا پہلو ہے تو میں تمہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں تم سےبہت محبت کرتا ہوں اور تمہارا شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں کیونکہ تمہاری محبت نے ہی مجھے اس حتمی نتیجے تک پہنچایا ہے۔

تمہارا والد

البرٹ آٸن سٹاٸن

 

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (3)
  • comment-avatar
    raamy 3 years

    wah۔۔۔ atom bomb of love….
    Usually most of the ppl hav this energy in form of “atom bomb” for their own DNA copies !!( their kids )
    Like Einstein got to know about this energy,coz of his daughter..

    • comment-avatar

      The real perfection is to love others in the same way. There are many people in the world who use their energy and their time only for the good of humanity.

  • Disqus (0 )