پاؤں رگڑنے کی عادت: کیا یہ صرف ایک عادت ہے یا کچھ اور؟” “Foot rubbing habit: is it just a habit or something more?”

کیا آپ نے کبھی خود کو سوتے وقت یا بےچینی کے عالم میں اپنے پاؤں آپس میں رگڑتے ہوئے پایا ہے؟ اس دہرائے جانے والے عمل کو بعض اوقات **”کرکٹنگ”** یا **”کرکٹ فیٹ“** کہا جاتا ہے۔ یہ بظاہر ایک بے ضرر سی عادت لگ سکتی ہے، شاید ایک انوکھی یا دلچسپ حرکت، لیکن بہت سے ایسے افراد کے لیے جو کسی جذباتی یا نارسیسٹک زیادتی کا شکار رہ چکے ہیں، یہ ایک خود کو تسکین دینے والی حرکت ہوتی ہے جس کی جڑیں ہمارے لاشعور میں پیوست یوتی ہیں ۔ اور یہ آپ کے لیے ایک اہم پیغام بھی ہو سکتی ہے۔
**کرکٹنگ ایک غیر شعوری عمل ہے** جو جسم اس وقت کرتا ہے جب وہ کسی نہ کسی دباؤ یا دبی ہوئی ذہنی چوٹ کو سنبھالنے کی کوشش میں ہو۔ یہ حرکت نروس سسٹم کو آہستہ سے متحرک کر کے سکون اور تحفظ کا احساس فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ یہ رویہ خود میں نقصان دہ نہیں، اور اسے زبردستی روکنے کی ضرورت نہیں، مگر یہ اس بات کا اشارہ ضرور ہو سکتا ہے کہ جسم اب بھی کسی جذباتی دکھ یا غیر حل شدہ تکلیف کو تھامے ہوئے ہے۔
جب کوئی شخص لمبے عرصے تک ٹرومہ کا شکار رہے اور ذہنی دباؤ کی کیفیت کو برداشت کرتا چلا جائے ، تو یہ نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ ایسی خود تسکین والی حرکات کی مزاحمت کرنے کے بجائے، بہتر ہے کہ ہم نروس سسٹم کو ایسے طریقوں سے سہارا دیں جو جسم کو تناؤ سے نجات دلا سکیں اور شفا کی راہ ہموار کریں۔
:اس کے لئے درج ذیل طریقے مددگار ہو سکتے ہیں
:گہری سانس لینا
گہری سانس لینا جسم کے پیراسمپاتھیٹک نروس سسٹم کو متحرک کرتا ہے، جو ہمیں سکون کی حالت میں لے آتا ہے۔
:مراقبہ
مراقبہ ایک ایسی مشق ہے جس کے بے شمار طبی اور ذہنی فوائد ہیں۔ یہ تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، نیند کو بہتر بنانے، اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ مزید برآں، مراقبہ ذہنی اور جذباتی صحت کو فروغ دیتا ہے، اور درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
*. ورزش پر مبنی علاج *
مختلف ورزشیں جیسےکہ یوگا، تائی چی، سوماتک موومنٹ۔
یہ تمام طریقے سائنسی بنیاد پر مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جسم میں جمع تناؤ کو کم کرنے ، نروس سسٹم کو متوازن کرنے، اور تحفظ کا احساس بحال کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رکھیں: ہر فرد مختلف ہوتا ہے۔ ایک طریقہ جو کسی کے لیے مؤثر ہو، ضروری نہیں کہ وہ ہر ایک پر یکساں اثر کرے۔ لیکن اگر آپ کرکٹنگ جیسی حرکت کو خود میں محسوس کرتے ہیں، تو اسے اپنے جسم کی طرف سے ایک محبت بھرا پیغام سمجھیں اوراس مسئلےکو حل کرنے پر توجہ دیں۔