جنگلی چوہوں کے ایک گروہ نے سخت سردی سے بچنے کے لئے ایک دوسرے کے قُرب کا سہارا لیا اور ایک دوسرے کے نزدیک بیٹھ گئے ۔  اس طرح وہ ٹھنڈ سے تو بچ گئے مگر اپنے جسم پر موجود کانٹوں کی وجہ سے وہ سب ہی زخمی ہو گئے ۔ اس تکلیف سے بچنے کیلئے لئے اُنہوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیا مگر اس طرح وہ ٹھنڈ سے مرنے لگے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے سے دور رہ کر ٹھنڈ سے مرنے سے بہتر ہے  کہ قریب رہ کر ہلکے زخموں کو برداشت کر لیا جائے ۔
    وہ لوگ جو بے عیب رشتوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اکثر تنہا رہ جاتے ہیں ۔ رشتوں سے ملنے والی محبت کی حرارت اور تحفظ کی خاطر ان کانٹوں کو برداشت کر لینا چاہیےجو اُن کے قُرب سے جُڑے ہوں ۔
بہترین تعلق وہیں بنتا ہے جہاں ایک دوسرے کی خامیوں کو برداشت کرتے ہوئے خوبیوں کو سراہا جائے ۔  یخ بستہ تنہائی سے کہیں بہتر ہے کہ اپنوں سے ملنے والے ہلکے پُھلکے زخموں کو ہنس کر برداشت کر لیں ۔

Published by Saira Tanvir

Saira Tanvir Is not only a writer but also a philanthropist. she is a teacher and has won many speech contests due to her good posture. She follows her passion and is very successful in motivating her students and now wants to share this experience with her readers.

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *