صبح کی روشنی آپ کی صحت کے لیے اتنی اہم کیوں ہے؟ Why is morning light so important to your health?

صبح کی روشنی آپ کی صحت کے لیے اتنی اہم کیوں ہے؟  Why is morning light so important to your health?

یہ خیال کوئی نیا نہیں ہے ۔ہندوستان کی قدیم طب سے متعلقہ کتابیں بھی اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ  آپ کو جسمانی اور ذہنی صحت اور لمبی عمر کے لیے طلوع آفتاب سے کم از کم 45 منٹ پہلے جاگنا چاہیے۔

صبح کی روشنی صرف ایک قدرتی چیز نہیں ہے بلکہ ہماری صحت اور تندرستی کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کے نہ صرف جسمانی بلکہ بےشمار نفسیاتی فوائد بھی ہیں۔ ان فوائد کو سمجھنا ہماری روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

ہمارے بزرگ بھی ہمیشہ ہمیں صبح خیزی کی تلقین کرتے ہیں اور اس کے بارے میں کئی اقوال بھی مشہور ہیں ۔ کیا یہ سب صرف کہاوتیں ہی ہیں یا اس کے پیچھے کوئی سائینسی توجیح بھی کارفرما ہے ۔ اگر سورج کی روشنی لینے کا مقصد محض وٹامن ڈی کا حصول ہے تو وہ تو دن کے کسی حصے میں بھی لی جا سکتی ہے تو صبح سویرے اٹھنے اور سورج کی ابتدائی کرنوں کا مشاہدہ کرنے میں ایسیے کون سے فوائد پنہاں ہیں۔ آئیے اس بات کا جائزہ لیتے ۔

 

:نیند کے معیار میں بہتری

ہمارے جسم میں مخصوص ہارمون کے اخراج اور اس میں وقفے کا ایک دورانیہ اندرونی گھڑی کی مدد سے چلتا رہتا ہے اور یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب  آپ کی آنکھوں کے ریٹنا میں موجود فوٹو ریسیپٹرز آپ کے گردونواح کی چمک کو آپ کے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ صبح کی روشنی ہماری حیاتیاتی گھڑی کو دن رات کے قدرتی چکر سے ہم آہنگ کرتی ہے اور ہماری نیند کےمعیاراور دورانیے کو بہتر بناتی ہے۔

 صبح کی روشنی میلاٹونن کی پیداوار کو روکتی ہے، یہ ہارمون ہمیں نیند کا احساس دلانے کا ذمہ دار ہے، اس طرح ہمارے جسم کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ بیدار ہونے اور ہوشیار رہنے کا وقت ہے۔ نتیجتاً، اس سے نیند کا زیادہ مستقل نظام الاوقات قائم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ روشنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شام کے وقت میلاٹونن کی سطح اس حد تک مناسب ہو جو پرسکون نیند کا باعث بن سکے۔

 

:بہتر موڈ اور دماغی صحت

صبح کی روشنی موڈ بہتر کرنے اور افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ قدرتی روشنی سیروٹونن کے اخراج کو بڑھاتی ہے،یہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہےجو موڈ ریگولیشن اور فلاح و بہبود کے احساسات سے وابستہ ہے۔  سیروٹونن کی بہتر سطح  موڈ اچھا رکھنے اور مجموعی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتی ہے۔ یہ خاص طور پر موسمی افیکٹیو ڈس آرڈرمیں (SAD) مبتلا افراد کے لیے موزوں ہے،یہ ایک قسم کا ڈپریشن ہےجو سال کے مخصوص اوقات میں ہوتا ہے، اکثر سردیوں کے مہینوں میں ہوتا ہے جب دن کی روشنی محدود ہوتی ہے۔ مارننگ لائٹ تھراپی اس کا ایک عام علاج ہے، جو دماغی صحت میں صبح کی روشنی  کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔

 

: علمی کارکردگی میں اضافہ

صبح کی روشنی دن بھر چوکنا رہنے اور علمی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے میلاٹونن کے اخراج میں کمی اور کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ۔ کورٹیسول  ایک ہارمون ہےجو جسم کو چست رکھتا ہے اوربیداری کی کیفیت پیدا کرتا ہے،توجہ کے  ارتکاز، رد عمل کے اوقات، اور مجموعی ذہنی کارکردگی کوبہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ چنانچہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ صبح کی روشنی  خاص طور پر طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے بہت فائدہ مند  ہے جنہیں دن کے اوائل میں چست رہنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

: وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون 

صبح کی روشنی وزن کو مناسب حد میں برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔  تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جو لوگ صبح کے وقت زیادہ قدرتی روشنی حاصل کرتے ہیں ان کا باڈی ماس انڈیکس  ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو دن کے بعد کے حصوں میں روشنی کے سامنے آتے ہیں۔ صبح کی روشنی میٹابولزم اور بھوک کے ضابطے پر اثر انداز ہو سکتی ہے، کھانے کی صحت مندانہ عادات اپنانے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

 

:مدافعتی نظام کے لئے معاون

قدرتی روشنی، خاص طور پر صبح کے وقت کی روشنی ، مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ سورج کی روشنی جلد کو وٹامن ڈی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے، جو ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے، اور سوزش کو کم کرتی ہے۔

:اسے بھی پڑھیے

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی How to get better sleep at night

الغرض صبح کی روشنی ایک طاقتور قدرتی آلہ ہے جو ہماری صحت اور تندرستی کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔ صبح کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے روزمرہ کے معمولات کو مناسب انداز میں ترتیب دے کر، ہم اپنی نیند کے معیار، موڈ، علمی قابلیت، وزن ، اور مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ صبح کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ، صحت منداور  متوازن زندگی گزارنے کا ایک آسان لیکن مؤثر طریقہ ہے۔

 

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )